ٹوکیو اولمپکس موسم گرما میں منعقد ہوں گے، آئی او سی

ٹوکیو اولمپکس موسم گرما میں منعقد ہوں گے، آئی او سی

ٹوکیو: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سربراہ تھامس بیخ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہے اس لیے ہمارے پاس پلان بی نہیں ہے۔

بریک ڈانس بطور کھیل تسلیم: اولمپکس کا حصہ بن گیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کی کائیو دو نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آئی او سی کے سربراہ تھامس بیخ نے کہا کہ اس بات پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ 23 جولائی کو ٹوکیو اولپمکس کا آغاز نہیں ہو گا۔

تھامس بیخ نے کہا کہ ہم کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس آئندہ سال جولائی میں کرانے کا اعلان

ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس2021کیلئے نئے قواعدوضوابط کا اعلان

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 80 فیصد سے زائد افراد کا کہنا ہے کہ گیمز کو منسوخ یا دوبارہ سے ملتوی کر دینا چاہیے۔ بنیادی طور پر اس کی وجہ کووڈ19 ہے۔


متعلقہ خبریں