پاکستان میں کورونا سے مزید 43 اموات

پاکستان میں کورونا سے

فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 927 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا4 لاکھ 84 ہزار 508 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 35 ہزار 63 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 629، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، بلوچستان میں 18 ہزار 715، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 537 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 826، اسلام آباد میں 463، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز