اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت شرح سود 7فیصد پر برقرار رہے گی۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم سی پی) کے اجلاس کے بعد  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ شرح سود 7فیصد پر برقرار رہے گی۔ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ابھی بھی وہ بہتری نہیں آئی جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ مہنگائی کو کنٹرول رکھنے کے لیے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مستقبل میں شرح سود کے تعین کا طریقہ کار بھی طے کیا ہے۔ مستقبل میں بھی شرح سود میں اچانک بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: مرکزی بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار کا اعلان

رضا باقر نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا اور بجلی کی قیمتوں میں عارضی اضافہ ممکن ہے۔ بجلی کی پیدواری صلاحیت مکمل طور پر استعمال نہیں ہورہی ہے۔ معاشی بہتری آرہی ہے اوتر مانیٹری پالیسی اسے سپورٹ کرتی ہے۔مہنگائی کی وجہ طلب نہیں ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ضرورت پڑی تو شرح سود بڑھائیں گے۔ معاشی حالات بہتر ہونے کے باوجود مزید کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کورونا کے معیشت پر اثرات ابھی بھی موجود ہیں۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد رہنے کی امید ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ریال کا ایکسچینج ریٹ 21 فیصد نیچے ہے۔ آج ہمارا ایکسچینج ریٹ 3.4 فیصد کمزور ہے۔ کورونا سے بڑا امتحان اور کوئی نہیں آئے گا۔ مستقبل قریب میں شرح سود برقرار رہے گی۔

 


متعلقہ خبریں