براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اعتراض

براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اعتراض

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن نے براڈ شیٹ معاملہ پر ایک بار پھر سینیٹ ہول کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

براڈ شیٹ: انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید شیخ ہونگے

مسلم لیگ ن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے وعدہ کرکے کمیٹی کی تشکیل نہیں کی، براڈ شیٹ میں جن کے نام ہیں انہیں کمیٹی میں بلایا جائے، حکومت نے اپنی مرضی سے ایک الگ کمیٹی بنا دی۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے سینیٹ میں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر تماشہ لگا ہوا ہے، براڈ شیٹ کےمعاملے پر کمیٹی بنانے کا کہا تھا۔

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ کمیٹی آف ہول سے بڑی کوئی کمیٹی نہیں ہو سکتی، معاملہ ایسا تھا جس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی ہے۔

براڈ شیٹ معاملے پر چیئرمین نیب کو قائمہ کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے، پیپلزپارٹی تحقیقاتی کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے، اس معاملے پر شفاف طریقے سے تحقیقات چاہتے ہیں۔

اپوزیشن نے براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی ہے۔ جاوید عباسی نے سینیٹ میں کہا حکومت نے اپنی مرضی سے کمیٹی بنا دی ، براڈ شیٹ میں جن کے نام ہیں انہیں کمیٹی میں بلایا جائے۔

بابراعوان نے کہا کہا براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقات کروانا ضروری ہے ،، جب جے آئی ٹی بنی تھی ہم نے نہیں کہا تھا کہ سرخرو ہوگئے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ، اپوزيشن کو افتخار چودھری اور ملک قیوم کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں۔ مریم نواز مہنگے ترین ڈیزائنر کے کپڑے پہنتی ہیں، شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں، صرف پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس کردیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا، ہمیں کسی بات کا خوف نہیں، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، پی ڈی ایم مزید رسوائی کیلئے تیار رہے۔

براڈ شیٹ کا ہرصفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،ن لیگ کرپشن ریس میں سب سے آگے ہے، کرپشن کیخلاف وہ بھاشن دے رہیں جوکرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اعلان کیا تھا کہ براڈ شیٹ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں