بھارتی ریاست کرناٹک میں دھماکہ، 8افراد ہلاک

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر کھڑی گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا

فائل فوٹو


بھارتی ریاست کرناٹک میں دھماکے سے8 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ کان کنی کے لیے بارود ٹرک میں منتقل کرنے کے دوران ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکہ ریاست کرناٹک کے علاقے شیو موگا میں ہوا۔ دھماکہ مقامی وقت صبح 10 بج کر15 منٹ ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واقعہ کے بعد ایک ٹھیکدار کو گرفتار کیا گیا ہے جس کو کان کنی کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر کھڑی گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔

اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گاڑی کو کون اور کیوں لایا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور ثبوت و شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ مکمل تباہ ہو چکی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے علاقہ کو کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد پولیس موقع پر موجود افراد سے تفتیش کر سکے گی۔


متعلقہ خبریں