ایلون مسک کا100ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان

ایلون مسک کا سوملین ڈالر انعام دینے کا اعلان

 ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو نکالنے کی نئی ٹیکنالوجی بنائے گا اس کوسو ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ماحول دشمن گیس کہا جا تا ہے اورسائنس دانوں کے مطابق فضا میں اس کی مقداردن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو بھی ٹیکنالوجی کے نئے دروازے کھولے گا وہ انعام کا حق دار ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج تک صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے پر توانائی صرف کی گئی ہے لیکن فضا سے اس کو کشید کرنے پر زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق مزید تفصیل آئندہ ہفتے فراہم کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق فضا کے ہر دس لاکھ مالیکیولز میں سے 400 کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ہیں۔ انسانی سرگرمیوں کے باعث ہر سال فضا میں تقریباً 40 ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اضافہ ہوتا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ ایندھن کا جلنا ہے۔

زمین پر موجود ہرانسان ،جانور اور سمندری حیات کاربن ڈائی آکسا ئیڈ خارج کرتی ہے، تاہم ان کی مقدار دیگر ذرائع سے پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈکی نسبت بہت کم ہے۔

تیل وگیس سے چلنے والے بجلی گھر، کاریں، سیمنٹ پلانٹ اور دیگر صنعتیں سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہیں۔

فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کم کیے بغیر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکتے اور اس کے لیے ہمیں عالمی درجہ حرارت کو انڈسٹریل دور سے پہلے کے در جہ حرارت، یعنی موجودہ درجہ حرارت سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کم پر لانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں