کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو بڑا دھچکا

bitcoin

ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کو برا دھچکا پہنچا ہے۔ 

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کے اثاثے دس فیصد گرنے پر کریپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریبا 100 بلین ڈالرز کا نقصان سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت25دنوں میں ڈبل ہوگئی

رپورٹ کے مطابق پچاس لاکھ سے زائد ٹریڈنگ پر بٹ کوائن کو روزانہ کی بنیاد پر دس فیصد کا نقصان ہورہا ہے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران دنیا کی نمبرون کریپٹوکرنسی میں تقریبا 18 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت 40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریبا دس فیصد اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی تھی۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو 26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر 2020 کے بعد 20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواحکومت کابٹ کوائن مائننگ پلانٹ لگانےکافیصلہ

دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔
بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ‘مِننگ’ کا استعمال ہوتا ہے۔

اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90 بٹ کوائن بن رہےہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔

کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں