جو بائیڈن کی ایکسرسائز بائیک وائٹ ہاؤس کے لیے خطرناک قرار

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی ایکسرسائز بائیک وائٹ ہاؤس کے لیے خطرناک قراردے دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ماہرین نے صدر بائیڈن کی پسندیدہ بائیک کو وائٹ ہاؤس ساتھ نہ لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔ 

امریکی کمپنی پیلوٹان کی تیار کردہ بائیک میں ایل سی ڈی اسکرین اور ڈیجیٹل کیمرا نصب ہے جو چوبیس گھنٹے انٹرنیٹ سے منسلک رہ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت ایک روایت نبھائی

ماہرین کے مطابق اگر سائیکل کو آف بھی کردیا جائے تب بھی یہ اپنا انٹرنیٹ کنکشن برقرار رکھتی ہے۔ جس کے لیے سائبر سیکیورٹی سروس کو چوبیس گھنٹے تعینات رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے دو روز قبل حلف اٹھایا تھا۔ امریکہ کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ملک کے معمر ترین صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن نے کہا کہ سفید فام نسل پرستی کوشکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے امریکہ کو پھر متحد کرنے کا دن ہے۔

نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اختلافات کوجنگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ کو مختلف چیلنجز کا سامان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج شخصیات کی نہیں بلکہ جمہوری عمل کی فتح ہوئی ہے۔

’’ اب تمہارا وقت ہے‘‘: نو منتخب امریکی صدر کو پیغام مل گیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے اب بہت آگے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے دوسری جنگ عظیم سے زیادہ امریکیوں کی جانیں لیں۔ انہوں نے دونوں پارٹیوں کے سابق صدور کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔


متعلقہ خبریں