سعودی عرب میں پہلا ڈرائیو ان سینما کھول دیا گیا

سعودی عرب میں پہلا ڈرائیو ان سینما کھول دیا گیا

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب میں بھی پہلا ڈرائیو ان سینیما کھول دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے ساتھ تفریح کا نیا رنگ جمایا گیا ہے، کمپنی کے مطابق ریاض میں بنائے گئے ڈرائیو ان سینیما میں ہر روز تین فلمیں دکھائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پہلے ڈرائیو ان سینما کا آغاز

ڈرائیو ان سینما میں عربی اور غیرملکی فلمیں دکھائی جائیں گی جبکہ سینما میں 150 سے زیادہ کاروں کی گنجائش ہو گی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ڈرائیو ان سینما شو کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کرائی جائے گی۔

ڈرائیو ان سینما میں سماجی فاصلے کی شرط پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ہ ہر شو کے آخر میں میدان کو سینیٹائز بھی کیا جائے گا۔

چند روز قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے ڈرائیو اِن سینما کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کے شہریوں نے کورونا وائرس کی وبا میں ڈرائیو ان سنیما کو تفریح کا بہترین ذریعہ قرار دیا تھا۔

گاڑی میں بیٹھے بیٹھے سینما کا مزہ اٹھائیں، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تعاون سے بننے والا پہلا ڈرائیو ان سینما فلم بینوں کے لیے کھول دیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سینما کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شیخ رشید احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کی کاوش کو سراہا اور ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 50 روپے رکھنے کی تجویز دی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور فواد خان کی فلم  ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل

فلم شائقین نے کورونا کے دنوں میں تفریح کے کم ہوتے مواقعوں میں ڈرائیو ان سنیما کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ شہرِ اقتدار کے باسیوں کی تفریح کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔


متعلقہ خبریں