چیئرمین پی سی بی کے 6 ماہ میں 57 لاکھ روپے کے اخراجات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی تک پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے 6 ماہ میں 57 لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ڈیلی الاوَنس اور رہائش کی مد میں چیئرمین پی سی بی کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر 2020 تک 8 لاکھ 37 ہزار 607 روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔

ڈیلی الاوَنس اور رہائش کی مد میں 3 لاکھ 35 ہزار 731 روپے کے اخراجات کا اضافہ ہوا۔ جولائی 2019 سے جون 2020 تک احسان مانی نے 5 لاکھ ایک ہزار 876 روپے خرچ کئے تھے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی کے ڈومیسٹک ڈیلی الاوَنس اور رہائش کی مد میں 9 لاکھ 40 ہزار 430 روپے خرچ ہوا۔ احسان مانی نے وہیکل الاونس کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار 331 روپے خرچ کیے۔

احسان مانی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس

احسان مانی نے موبائل اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ایک لاکھ 61 ہزار 869 روپے جب کہ سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی مد میں 3 لاکھ 49 ہزار 440 روپے کے اخراجات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق احسان مانی کے اخراجات سابق چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی سے کم ہیں، چیئرمین پی سی بی نے مختص الاوَنس میں سے 13 ملین روپے استعمال نہیں کیے۔


متعلقہ خبریں