ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، لڑکی زخمی


اسلام آباد: بھارتی افواج نے حسب روایت ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے چری کوٹ پر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ آنسہ صدیق شدید زخمی ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی کا تعلق پولس گاؤں سے ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، جوان شہید، شہری زخمی

پاک فوج نے بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں