بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان


لاڑکانہ:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طاقت کو نکالنا جانتے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے پلیٹ فارم سے ناجائز حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ جب ہم حملہ کریں گے تو کٹھ پتلی کو گھر جانا ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا افتتاح کرکے خوشی ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ انڈسٹریل زون سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ہرادارے کو غیر جانبدار و غیر سیاسی ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا۔ چند سال پہلے یہ منصوبہ صرف کاغذوں پر ہی تھا۔ 2 سال میں پاکستان کی معیشت کو جو نقصان ہوا وہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہمارا گروتھ ریٹ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے منشور کے تحت عوام کی خدمت کی ہے۔ موجودہ حکومت ڈنڈے کے ساتھ ٹیکس لینا چاہتی ہے اور ملک چلانا چاہتی ہے۔ ہم نے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دینی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنی مثال قائم کردی ہے۔ سندھ حکومت نے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔ہمارا سیلز ٹیکس کا ریٹ باقی صوبوں سے کم ہے۔ پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو روزگار دیا جائے۔ سی پیک کا روٹ لاڑکانہ سے گزرتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے وفاق کے مقابلےمیں زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ چاہتے ہیں کہ مل کر کام کریں اور آگے بڑھیں۔ مشکل معاشی صورتحال کے دوران وفاق نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کے تحت حکومت کے خلاف نکلے ہیں۔


متعلقہ خبریں