سندھ: کورونا کے مزید 748 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید 748 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ 39 ہزار 934 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید47 اموات

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا سے مزید 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں عالمی وبا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہزار 875 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 874 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ صوبے میں کورونا کے 84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد21لاکھ سے بڑھ گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 573 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 310 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں