فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر


اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن میں درخواست شجاع الملک نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا، موقف سنے بغیر فضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے دیا گیا۔

جو پاکستان سے وفادار ہے وہ کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، مولانا فضل الرحمان

درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نقاط مدنظر نہیں رکھے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی ہے۔


متعلقہ خبریں