اس سال کسی طالب علم کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، سعید غنی

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کسی طالب علم کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امتحان ہر حال میں ہوں گے چاہے آگے ہی کیوں نہ لے جانا پڑیں ۔ امتحانات جلد بازی میں نہیں لیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ بھر میں پہلی سے آٹھویں  جامعات تک کلاسیں یکم فروری سے کھل جائیں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے پچاس فیصد بچوں کو ایک دن اور باقی پچاس فیصد کو دوسرے روز بلانے کے پابند ہوں گے۔

تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پرعمل درآمد لازمی ہوگا، وزرائے تعلیم

یاد رہے کہ چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کورونا وائرس سے کتنے محفوظ ہیں یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سندھ اسٹیئرنگ کمیٹی نے بات کی تھی، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا (کے پی) شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ  تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پرعمل درآمد لازمی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے صوبائی سطح پر اجلاس منعقد کریں گے اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو مانیٹر کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا کہ بورڈ امتحانات موخر کررہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں کا اس بابت کہنا تھا کہ تعلیم کا سلسلہ بحال ہوچکا ہے، بورڈز امتحانات طلبہ کی موجودگی میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں