آرمی چیف سے کے ٹو چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ملاقات


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کے ٹو چوٹی سر کرنے والے نیپالی کوہ پیماؤں نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیماؤں کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیماؤں کی ٹیم نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور ٹیم نے ریکارڈ بنانے پر پاکستان کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

’ کے ٹو‘ کو پہلی دفعہ موسم سرما میں سر کر لیا گیا

یاد رہے کہ 16 جنوری کو دنیا کی دوسری بڑی چوٹی ’ کے ٹو‘ کو پہلی دفعہ نیپالی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے موسم سرما میں سر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں