وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا ریسٹورنٹ مالکن کو چیلنج


اسلام آباد: دنیائے کرکٹ کے شہرہ آفاق تیز باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے روانی کے ساتھ انگریزی  نہ بولنے پر اپنے ریسٹورنٹ کے منیجر کو تضحیک کا نشانہ بنانے والی خواتین کو انگریزی بولنے کا چیلنج دے دیا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی کے ساحل کو عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر لکھا ہے کہ میں آپ کو انگریزی بولنے کا چیلنج دیتی ہوں، آئیں اورمیرے ساتھ مقابلہ کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے گزشتہ روز بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک صارف کی جانب سے جب اویس کو اپنا ہیرو قرار دیا گیا تھا تو انہوں نے بھی اس کو اپنا ہیرو کہا تھا۔

شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی روٹی پکانے کی تصویر سوشل میڈیا پر کیوں شئیر کی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ کی مالکن انے اپنے منیجر کو انگریزی نہ آنے پر اس کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا۔

اس کی جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے واضح طور پر دیکھا کہ منیجر کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

چھپکلی پر تکرار، شنیرا اکرم کے جواب پر ارمینا خان کو ٹوئٹ ہٹانی پڑ گئی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ریسٹورنٹ کے بائیکاٹ کے لیے بھی مہم چلائی گئی۔


متعلقہ خبریں