وزیراعظم کی رمضان میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کم نرخ پر یقینی بنانے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کم نرخ پر یقینی بنانے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  بنیادی اشیائے ضروریہ خصوصاً گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سینیٹر شبلی فراز،سمیت دیگر شریک ہوئے۔

وزیر خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گزشتہ سات ہفتوں کے حساس پرائس اعشاریے کی روشنی میں پیاز، ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

آئندہ کچھ ہفتوں میں ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

اجلاس کو گندم کی ریلیز کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو چینی کی درآمد کے حوالے سے ای سی سی کے فیصلے اور اس کے چینی کی قیمت میں کمی پر اثر ات پر بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے عام آدمی کو اشیائے ضرور یہ کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں