راولپنڈی: ٹک ٹاک کا شوق ایک اور جان لے گیا

فوٹو: فائل


راولپنڈی: راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔

ہم نیوز کے مطاابق راولپنڈی کے علاقے چکلالہ نورانی محلہ سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان ویڈیو بنواتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس سے بری طرح ٹکرا گیا۔

مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو کےدوران سیکیورٹی گارڈ کی موت

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹکر سے نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے جب کہ تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی مار لی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق نجی فلور مل میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے چل بسا۔ واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔

سیکیورٹی گارڈ غلام شبیر اپنی ہی رائفل سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔ ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے رائفل قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران متوفی کے ساتھی وڈیو بنانے والےسیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

زیر حراست گارڈ کے مطابق جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا۔ آج ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔


متعلقہ خبریں