’براڈشیٹ معاملے پر ادائیگی نہ کرتے تو 5 ہزار پاؤنڈ یومیہ سود ادا کرنا پڑتا‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ معاملے پر ادائیگی نہ کرتے تو پانچ ہزارپاؤنڈ یومیہ سود ادا کرنا پڑتا،، تحقیقاتی کمیٹی فیصلہ کرے گی اس معاملے کا حل کیا ہے؟

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس بدنیتی پر مبنی ہے، اگر ڈر ہوتا تو اوپن سماعت کا کیوں کہتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری فنڈنگ قانونی ہے۔ ہمارے پاس چالیس ہزار ڈونرز کے نام اور تمام شواہد موجود ہیں۔ الزام لگانے والوں کے پاس اپنی پارٹی فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

مریم نواز کچھ بھی کر لیں، عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے: شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی تاخیر میں دیگر عوامل کارفرما تھے۔ پرانا الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا جو پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا۔ آج ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔ اپوزیشن، فارن فنڈنگ کیس کہیں بھی لے جائے، اوپن سماعت ہونی چاہیئے۔

براڈ شیٹ سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آر او دیا۔

بجلی مہنگی کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک پر مزید قرضے نہیں چڑھا سکتے اس لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا۔


متعلقہ خبریں