اینٹی کرپشن پنجاب کا انوکھا کارنامہ

اینٹی کرپشن پنجاب کا انوکھا کارنامہ

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔ 19 سال پرانے مقدمے میں نامزد کیا جانے والا شخص وقوعہ کے وقت صرف گیارہ سال کا تھا۔ عدالت نے نامزد ملزم کی ضمانت منطور کرلی۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہم نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میاں اخلاف گڈو کے بیٹے میاں معراج الٰہی کو 19 سال پرانے مقدمے میں نامزد کیا جس پر ملزم نے عدالت سے رجوع کیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزم نامزد کیے جانے کے بعد میاں معراج الٰہی نے اینٹی کرپشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سن 2000 میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کے وقت ملزم کی عمر محض گیارہ سال تھی۔

نیب نے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کر دی

درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ اس وقت مدعی کا ایک قریبی عزیز اینٹی کرپشن میں تعینات ہوا تھا جس کا فائدہ اٹھایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے ملزم معراج الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن ایسے افسران کی تعیناتی پہ غور کریں جو ادارے کے لیے شکوک و شبہات پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے 12 ملازمین کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ

اینٹی کرپشن عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ڈائریکٹر ویجیلینس کی تعیناتی پر ازسر نو غور کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں