آرمی چیف سے قائم مقام امریکی چارج ڈی افیئرز کی ملاقات

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی چارج ڈی افیئرز نے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے بعد پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی چارج ڈی افیئرز نے خطے میں تنازعات کے خاتمے میں پاکستان کی کاوش کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی چارج ڈی افیئرز نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل باجوہ

امریکی چارج ڈی افیئرز نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں