حیدرآباد: بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،ٹرینوں کی آمد ورفت معطل

حیدر آباد: مال بردار ٹرین حادثے کا شکار، دو ہفتوں میں چھٹا حادثہ

سکھر: حیدرآباد کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں۔ بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کے باعث مسافرٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔

ذکریا ایکسپریس کو حادثہ: ٹرین ٹرالی سے ٹکراگئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں پاکستان ریلوے پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مکی شاہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی دوبوگیاں اتر گئی ہیں۔

پاکستان ریلوے پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یارڈ سے شفٹنگ کے دوران مال گاڑی کی بوگیاں اتری ہیں۔

راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس کو حادثہ

ہم نیوز نے ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے لیکن اس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

پاکستان ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت فی الحال معطل ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

ذرائع کے مطابق کراچی جانے والے مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں