کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے۔ 

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین موثر ہیں، کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے، صحت کے شعبہ پر شدید دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: مردوں کو بانجھ بنا سکتا ہے، سائنسدانوں کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کے پریس سیکرٹری میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو گئی ہیں۔ بورس جانسن کے پریس سیکرٹری نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے 35 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 95 ہزار 981 زائد اموات ہوچکی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 16 ہزار 336 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 57 لاکھ 10 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 24 ہزار 177 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 221 اور ایک کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ واچ ٹیسٹ سے پہلے کورونا کی تشخیص کرے گی

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 299 اور 87 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں