جعلی حکمرانوں کیخلاف عدالتوں میں آئیں گے، رانا ثنا اللہ


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیر کے نشان والا ماسک پہننے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل اے این ایف نے عدالت میں کہا کہ دستاویز کی تمام نقول فراہم کردی ہیں،عدالت کیس فائل دیکھ سکتی ہے۔

وکیل رانا ثنا اللہ نے عدالت میں کہا کہ اے این ایف نے 100 سے زیادہ افراد تحقیقات کیں، سیلری اکاﺅنٹ کو ڈی فریز کیا جائے۔ شناختی کارڈ بھی بلاک کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ملزم گھر کے اخراجات سے تنگ ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شیر کا نشان ہماری پارٹی کی پہچان ہے اور شیر کے نشان والا ماسک پہننے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ وائرل ہونے والے ماسک سے متعلق آپ کے حلقہ احباب اور پارٹی کے افراد نے کوئی تبصرہ کیا؟ جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ہی ماسک کی تصویر وائرل ہوئی ہے اور کسی دوست نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے خلاف عدالتوں میں آئیں گے اب چور کا یوم حساب آیا چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ   کو استعمال کیا اور الیکشن کمیشن میں  پی ٹی آئی کا اعتراف جرم موجود ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے پاس ان کو سزا دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اب پی  ٹی آئی کے خلاف پوری قوم آواز اٹھائے گی۔ میرے خلاف جعلی اور جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا اور اے این ایف میں میرے کیس کو پونے دو سال ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام جعلی مقدمات صرف ایک حکم سے ختم ہوجائیں گے جبکہ براڈ شیٹ کے مالک خود متنازع  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن پنجاب کا انوکھا کارنامہ

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔


متعلقہ خبریں