خواجہ آصف کے بیرون ملک کاروباری شراکت داری کے شوائد نیب کو موصول


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے بیرون ملک کاروباری شراکت داری کے بھی شوائد نیب کو موصول ہو گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) دستاویزات کے مطابق خواجہ آصف نے دبئی میں جاپانی ریسٹورنٹ زن میں شراکت داری کی اور اس شراکت داری میں خواجہ آصف کو 136 ملین بیرون ملک سے موصول ہوئے۔

خواجہ آصف نے غیر ملکی ریسٹورنٹ سے شراکت داری 2012 میں ختم کر دی تھی۔

خواجہ آصف کے وکیل کا کہنا ہے کہ جس غیر ملکی ریسٹورنٹ کی بات کی جا رہی ہے وہ اسٹال ہے اور خواجہ آصف نے وہ اسٹال 2 سال تک رکھا، جس میں سے صرف چند لاکھ روپے کمائے تھے۔

نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی آئیمیکو میں ملازمت بھی اختیار کر رکھی تھی اور خواجہ آصف نے 2017 میں ملازمت ترک کر دی تھی جبکہ خواجہ آصف کی طارق میر اینڈ کمپنی میں بھی پارٹنرشپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیر کے نشان والا ماسک پہننے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں، رانا ثنا اللہ

طارق میر اینڈ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں 2009 میں 100 ملین کی ٹی ٹیز بھیجی گئیں اور خواجہ آصف اس سے متعلق نیب تفتیشی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے۔


متعلقہ خبریں