پشاور: پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے

پشاور: پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرختونخوا کے شہر پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے ہوئے۔ 

قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ٹورنامنٹ میں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی۔ ہمسایہ ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلوں سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے درمیان پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے ہوئے جن میں باکسنگ کونسل اور محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ ایونٹ میں 12 افغان کھلاڑیوں سمیت 24 باکسرز نے حصہ لیا۔

مقابلوں میں افغان کھلاڑی پاکستانی باکسرز پر بھاری ثابت ہوئے لیکن شائقین اور کھلاڑی طویل عرصے بعد باکسنگ کے پروفیشنل مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکٹری شکیل قادرکا کہنا تھا کہ مقابلوں سے باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ساتھ ہی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔

شکیل قادر نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ باکسنگ مقابلے کو دیکھیں، یہی طریقے ہوتے ہیں دو ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کی ایکٹیوٹیز کو مزید انکریج کرنا چایئے اسی طریقے سے ان دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان وفد سے ملاقات: وزیر اعظم کا افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویش

بہترین باکسرز کی تلاش کے لئے باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ملک کےمختلف شہروں ایونٹس کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں