فضل الرحمان  جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعون نے کہا ہے کہ فضل الرحمان  جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، انہوں نے چندے  سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کےذریعے بنائیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کو ورغلانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفاد پرستی سے لتھڑی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن  بچانے کے لیے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے، کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی۔

معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کے لیے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں۔ 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز الیکشن کمیشن سے اپنے بارے میں بھی پوچھ لیں، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں، لانگ مارچ کے بعد اب تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا، ان بزدل لوگوں میں عدم اعتماد کی بھی جرات نہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کے شہزادے نےعدم اعتماد کا گھسا پٹا اسکرپٹ لکھا۔


متعلقہ خبریں