ریال میڈرڈ دنیا کا سب سے امیر فٹبال کلب

ریال میڈرڈ دنیا کا سب سے امیر فٹبال کلب قرار

ریال میڈرڈ کو دنیا کا سب سے امیر فٹبال کلب قرار دیا گیا ہے جس کی مالیت 5 کھرب روپے سے زائد ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کا دوسرا امیر ترین فٹبال کلب ہے جس کی مالیت پانچ 5 کھرب روپے کے قریب ہے۔

ریڈ ڈیول کی انگلینڈ کے سب سے امیر کلب اور یورپ کے دوسرے امیر ترین کلب کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے باوجود 2020 میں مجموعی دولت میں 2 فیصد کمی رہی۔

اس وقت پریمیر لیگ دنیا کا امیر ترین ڈویژن ہے۔ بارسلونا یورپ کا تیسرا امیر ترین کلب ہے جبکہ بایرن میونخ چوتھے اور پیرس سینٹ جرمن نویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں