حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کیا حکومت کا فرض نہیں تھا کہ جہاز کی ادئیگی کے بارے میں جلد باز ی دکھاتے؟ اقوام متحدہ نے اپنے ملازمین کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ پی آئی اے پر سفر نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر ہوا بازی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، حکومت نے جہاز کی لیز کا پیسہ جمع نہیں کرایا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ براڈ شیٹ قانون کی نظر میں لطیفہ ہے، وزیر ہوا بازی نے پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو تباہ کر دیا۔ حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی جہازپکڑ رہا ہے تو کوئی بینک اکاوَنٹس قرق کر رہا ہے، آج پاکستان کی بے توقیری پر قوم ان سے استعفیٰ مانگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دنیا میں مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، پاناما ون بھی فراڈ تھا یہ بھی فراڈ ہی ہوگا، کورونا صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ ایک کروڑ نوکریاں بھول کر اپنی نوکری بچانے کی کوشش میں ہیں،لوگ 50 لاکھ گھر بھول کر اپنے سر پر موجود چھت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں