اپوزیشن عوام کو گمراہ کر رہی ہے،فردوس عاشق


جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کوگمراہ کررہی ہے، عوام کو گمراہ کرنے والے سیاستدانوں کو تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔

جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی کا مطلب غریبوں کی مشکلات کم کرناہے۔ اب پنجاب کے فنڈز صرف لاہور پر خرچ نہیں ہو رہے ہیں۔ تمام شہروں میں ترقیاتی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ترقی کے بجائے درباریوں کو ترجیح دی گئی۔ تمام حکمران عوام کو جوابدہ ہیں۔ ہر ضلع میں جاکرعوامی مسائل حل کریں گے۔کورونا کے باوجود معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ حکومت کومہنگائی اور بےروزگاری کا احساس ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذخیرہ اندوز،منافع خور اور سیاسی قبضہ مافیا ہم سے خوش نہیں۔ یہ اپنی ناراضگی کا بدلہ عوام سے لے رہے ہیں۔ مک مکا کی سیاست کرنیوالوں کا ملک میں گٹھ جوڑ تھا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز الیکشن کمیشن سے اپنے بارے میں بھی پوچھ لیں، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ دیہات کے اندر سہولیات کا فقدان آتا ہے تو لوگوں کی توجہ شہر کی طرف ہوتی ہے۔ پنجاب کے فنڈز اب لاہور کی بجائے چھوٹے شہروں کو منتقل ہورہے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ یکساں ترقی کے مواقع تمام شہریوں کو میسر ہوں۔ دیہات کو شہر کے برابر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  جہلم کو ماضی کی حکومت میں مکمل نظر انداز کیا گیا۔ حکومتی اقدامات سے کورونا کے باوجود معیشت کا پہیہ تیزی سے چل رہا ہے۔
قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا کام کر رہی ہے۔ ہرضلع میں اشیا کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں