براڈ شیٹ میں جو بھی ملوث ہو اسے پھکی ملنی چاہیے، شیخ رشید



لاہور: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ میں جو بھی ملوث ہو اسے پھکی ملنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ کمیٹی کے لیے عظمت سعید نہیں تو کیا افتخار چودھری یا ملک قیوم کا نام لیں؟

انہوں نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہیے فارن فنڈنگ کیس اوپن کر دیں۔

شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیٹیں بڑھیں گی، فضل الرحمان نے قوم کا بڑا وقت ضائع کیا، یہ خوار ہوں گے، جب دل کرے لانگ مارچ کریں، پرامن احتجاج کی اجازت ہو گی۔

پی ڈی ایم احتجاج: وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی اتحادی پیچھے نہیں ہٹ رہا، پنجاب میں ہماری سیٹیں کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی۔


متعلقہ خبریں