سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونا (gold)

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار350 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے سے 97 ہزار180 روپے ہو گئی ہے۔

’براڈشیٹ معاملے پر ادائیگی نہ کرتے تو 5 ہزار پاؤنڈ یومیہ سود ادا کرنا پڑتا‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر فی تولہ 600 روپے کم ہو کر1 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر 96 ہزار 708 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں