چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

فائل فوٹو


چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش کی ہے۔

بلوم برگ رپورٹ کے مطابق ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں، اس ویکسین کی صرف ایک خوراک کی ضرورت ہو گی۔

ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنوفارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسن کے آرڈر دے چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔

ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں حاصل کی جائیں گی، ڈاکٹر فیصل

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں حاصل کی جائیں گی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے دو کورونا ویکسینز کی منظوی دے دی ہے ۔ سائنوفارم اور کنسائنونامی کمپنیوں سےویکسین کی فراہمی پر بات جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے زیادہ آبادی والے ملک کی تمام آبادی کیلئے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں مہیا کرنے کے قابل ہوں گے۔

وزیراعظم کی کورونا ویکسینز کے حصول کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات

انہوں نے کہا حکومت کی تمام مشینری کورونا ویکسین کی جلد سے جلد فراہمی کیلئے فعال ہے ۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے ساتھ اس کی نقل وحرکت اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات بھی ضروری ہیں۔


متعلقہ خبریں