جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری: نیشنل گارڈز کے 150 سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں خصوصی طور پر تعینات نیشنل گارڈز کے 150 سے زائد اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے تعینات نیشنل گارڈ کے ایک سو پچاس سے زائد اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں پچیس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 24 ہزار 177 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 221 اور ایک کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ واچ ٹیسٹ سے پہلے کورونا کی تشخیص کرے گی

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 299 اور 87 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں