انتہا پسند مودی کی اپنے شہریوں کو مارنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

بھارت کے تاریخی شہر کا نام تبدیل کرنےکی تیاری

فوٹو: فائل


انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی ملک کے لوگوں کو مارنے کی گھناؤنی سازش پکڑی گئی۔

بھارتی حکومت نے کسانوں کے  پرامن احتجاج میں خون کی ہولی کھیلنے کی سازش رچائی تاہم بھارتی کسانوں نے مارچ پر حملے کی سازش کرنے والا ٹارگٹ کلر پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ مقامی ایس ایچ او نے احتجاج میں شامل کسانوں پر حملہ کرنے کے لیے تربیت دی اور ہتھیار بھی فراہم کیے۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے چار اہم کسان رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہدایات دی گئی تھیں۔

ہندوستان کی فلم انڈسٹری بھی مودی حکومت کے زیر عتاب

بھارتی مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کا سچ سامنے آ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متنازع اینکر ’ارنب گوسوامی‘ اور بھارتی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ سے انکشاف ہوا تھا کہ پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا ہے۔

ارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا۔

واٹس ایپ چیٹ کےمطابق بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اور فیصلہ سازی میں انتہائی غیرسنجیدگی بےنقاب ہو گئی۔ گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا۔


متعلقہ خبریں