ن لیگ نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز مسترد کر دی


لاہور: مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز مسترد کر دی۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس نمبرز پورے ہیں تو سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی۔

ن لیگ کا شیخ عظمت سعید سے براڈشیٹ کمیشن کی سربراہی چھوڑنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طاقت کو نکالنا جانتے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے  پلیٹ فارم سے  ناجائز حکومت کو گھر  بھیجیں گے جب ہم حملہ کریں گے تو کٹھ پتلی کو گھر جانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں