ڈوپلیسی نے بابر اور شاہین شاہ کو خطرناک کھلاڑی قرار دے دیا


کراچی: جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک خطرناک کھلاڑی ہیں۔ بیٹنگ کے لحاظ سے انہیں قابو کرنا ہوگا۔ باولنگ سائیڈ میں شاہین آفریدی خطرے کی علامت ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان  پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹر فاف ڈوپلیسی کا ویڈیو کانفرنس میں کہنا تھا کہ معلوم نہیں کراچی کی وکٹ کیسی ہو گی۔  لگتا ہے وکٹ اسپنرز کیلئے  فائدہ مند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اچھے کھلاڑی کی واپسی سے ٹیم کو اعتماد ملتا ہے۔ ہمیں بابر اعظم کو دیکھنا ہو گا۔ شاہین آفریدی اچھا کھیل رہے ہیں یہ بھی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

2007 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ میں بال پکر بنا، بابر اعظم

بعد ازاں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ کراچی کی وکٹ پر پہلے دن اچھی بولنگ کی تو سب اچھا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے اسپنرز کا آنا خوش آئند ہے۔ کوشش یہی ہے کہ پاکستان کیلئے پرفارمنس دیتا رہوں۔

واضح رہے کہ مسلسل چوتھے روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نےسخت سیکیورٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  اپنے کوچز کی رہنمائی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔


متعلقہ خبریں