برطانیہ میں کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے مساجد کا بھرپور استعمال


برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے مساجد کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن میں واقع مسجد ابراہیم کی کمیٹی عوام کو اشیائے خور و نوش فراہم کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وباء سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے غسل و کفن اور نماز جنازہ کے انتظامات بھی مسجد کمیٹی کر رہی ہے۔

برمنگھم میں کلفٹن روڈ پر واقع مسجد کو بھی ویکسین سنٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین موثر ہیں، کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے، صحت کے شعبہ پر شدید دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: مردوں کو بانجھ بنا سکتا ہے، سائنسدانوں کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں