گیم آف تھرونز کے مداحوں کے لیے خوشخبری


ایچ بی او ٹیلویژن نے مقبول ٹی وی ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی او نے سیاسی کشمکش اور اقتدار کی جنگ سے بھرپور گیمر آف تھرونز طرز پر ایک اور سیریز شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایچ بی او کے مطبق گیم آف تھرونز کے پریکوئل’ ٹیلز آف ڈنک اینڈ اِیگ‘ کی کہانی پر کام جاری ہے۔

ایمی ایوارڈز: گیم آف تھرونز نامزدگیوں میں سب سے آگے

خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کا شمار مقبول ترین ڈرامہ سیریز میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔

اس ڈرامے نے اب تک 47 ایمی ایوارڈز جیتے ہیں جو کسی بھی ڈرامے کی جانب سے جیتے جانے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں۔


متعلقہ خبریں