کورونا وائرس: دنیا بھر میں 9 کروڑ 97 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں 16 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 97 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 38 ہزار 965 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 29 ہزار 490 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 503 اور ایک کروڑ 66لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 81 اور 88 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 69 ہزار 462 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97 ہزار 939 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 73 ہزار 49 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 66 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 461 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 29 ہزار 605 افراد متاثر اور 25 ہزار 73 ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں