پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے



اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج37 روز بعد سی این جی اسٹیشن کھلے ہیں۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کے مطابق شدید سردی میں گیس کی قلت باعث سی این جی اسٹیشن کو 37 روز سے سپلائی معطل تھی۔

سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اسکا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ فیصلہ گیس کی موجودہ طلب اور رسد کے تناسب میں بہتری آنے پر کیا گیا ہے۔ فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد میں بہتری آنے پر کیا گیا۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو 12 گھنٹے کيلئے کھولا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گیس کا شدید بحران جاری ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ اتوار کو کھلے رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے جمعرات صبح 8 بجے تک دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں