کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو

اسلام آباد: کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی ہے اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔

صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی ہے۔ گزشتہ سال آٹھ  نومبر کومثبت کیسز کی شرح  تین اعشاریہ نوفیصد کے قریب تھی

سندھ کے شہر حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ ہے جو 11.57 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پشاور میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 11.29 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔ ملک بھر میں 2 ہزار 273 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 48 اموات

پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی ہے اور 11 ہزار 295 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 287، سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410، بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 561 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 888، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 832، اسلام آباد میں 465، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 254 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز