عراق میں دہشتگردوں کا حملہ، 11 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

عراق میں دہشتگردوں کا حملہ، 11 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

فائل فوٹو


بغداد: عراق میں دہشت گرد حملے میں رضا کار فورس کے 11 ارکان ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

عراق میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے سر اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں رات کی تاریکی میں حشد الشعبی کے مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے عراقیوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر اہلکاروں کو معافی دے دی

واضح رہے کہ عراق میں 2 روز قبل خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں