اپوزیشن قیادت تاحیات نااہلی اور عمرقید سے بچ گئی تو غنیمت ہوگی، فواد چوہدری

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیرٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت تاحیات نااہلی اور عمرقید سے بچ گئی تو غنیمت ہوگی۔ ان کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کی کوئی حکمت عملی نہیں۔

فوادچودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رک گئے۔ جلسے پر رکنے کے بعد عدم اعتماد کی گفتگو شروع ہوئی لیکن وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرت کسی میں نہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں۔ استعفے دئیے نہ لانگ مارچ کیا، نہ ہی  تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب  ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی، وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس اعوان نے کہا کہ دسمبرگزرگیا اور جنوری کا آخری ہفتہ بھی آگیا لیکن اپوزیشن ارکان کےاستعفےآئےنہ لانگ مارچ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فروری اور مارچ بھی آکر گزر جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتما دپھر بھی نہیں آئے گی۔جعلی راجکماری، شہزادے اورمولانامیں جوتیوں میں دال بٹناشروع ہوچکی ہے۔

فردوس اعوان نے کہا پہلےہی بتایا تھا کہ اس ناجائز اتحاد کی بیل منڈھےنہیں چڑھےگی۔ پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ  ہوچکا ہے۔ مولانااب اس غیرفطری اتحادکاجنازہ پڑھانےکی تیاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  حادثاتی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا لیکن تعبیر سے پہلے ہی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی۔

پی ڈی ایم کو سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا اور اب بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آر اوچاہتے ہیں جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کسی صورت ممکن نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں