گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ


گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں آئندہ چند دنوں میں نئی تبدیلیاں متعارف کرا دی جائیں گی۔

گوگل بلاگ پوسٹ کے مطابق سرچنگ نتائج کو پڑھنے میں پہلے سے زیادہ آسانی فراہم کی جارہی ہے۔

سرچنگ رزلٹ میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اورغیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اہم معلومات کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کی آسٹریلیا میں سرچ انجن بند کرنے کی دھمکی

ان تبدیلیوں میں زیادہ بڑا اور نمایاں ٹیکسٹ شامل کیا جائے گا جس سے سرچ آسان اور پہلے سے زیادہ تیز ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ سرچ کے نتائج اسکرین پر واضح نظر آیا کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں