بھارتی آرمی چیف نے ذہنی دباؤ کو اچھا قرار دے دیا


بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نارواں نے ذہنی دباؤ کو اچھا قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بھارتی فوج میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے بڑھتی خودکشیوں کا اعتراف بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی ذہنی دباو ہوتا ہے،یہ بری بات نہیں، اس سے اچھا کام بھی ہوسکتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنا لیا، خطے کا امن داؤ پر لگا رہے ہیں

واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق سال 2010 سے 2019 کے دوران 1110 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، جن میں فضائیہ اور بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

بھارت کی بری فوج میں 895، فضائیہ میں 185 جبکہ نیوی میں 32 خودکشیاں رپورٹ ہوئیں۔


متعلقہ خبریں