حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے، حکمران بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں: آصف زرداری

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے۔

فروری اورمارچ اہم، تینوں حکومتیں گریں گی،چودھری منظور

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یہ بات پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل چودھری منظور سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک شدید خطرات میں ہے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کوئی بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوگھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہوچکا ہے۔

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں کی نا اہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کاشکار ہو سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت سے نجات کے لیے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گی۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ آئندہ چند ماہ ملکی سیاست کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیہں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کواب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورونا ویکسین تک نہیں خرید سکے ہیں۔

یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے لوگ ہیں، ملک چلانے والے نہیں: آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ  کوئی دوسرا پروگرام نہیں ہے جو عوام کی کورونا میں مدد کرسکے۔


متعلقہ خبریں