’ سیف اللہ کھوکھر کو نواز شریف اور شہباز شریف سے وفاداری کی سزا دی جا رہی‘

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیف اللہ کھوکھر کو نواز شریف اور شہباز شریف سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے سیف کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو کر پاگل پن کی انتہا پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالہ کا اپنا غیر قانونی محل بچا لیا اور سیاسی مخالفین کے گھر گرا رہے ہیں۔

حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو مالی نقصان دے کر وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں