پی ڈی ایم ٹھنڈی ہوچکی، جان نہیں رہی: شوکت یوسف زئی

پی ڈی ایم ٹھنڈی ہوچکی، جان نہیں رہی: شوکت یوسف زئی

ایوبیہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹھنڈی ہوچکی ہے اور اب اس میں جان نہیں رہی ہے۔

فارن فنڈنگ: اپوزیشن جماعتوں کی حقیقت قوم کے سامنے آئیگی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی ڈانوں ڈول ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر نے کہا کہ دوسروں کے سہارے پر چلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔

میں اور بلاول بھٹو بچے نہیں ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مریم بی بی چیختی ہیں کہ حکومت توڑ دیں گے لیکن ابھی بچی ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کا چیلنج قبول کر لیا

ہم نیوز کے مطابق شوکت یوسف زئی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا نام غلط ہے کیونکہ یہ اوورسیز پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں